10 جولائی 2016 - 21:07
آیت اللہ حافظ بشیر نے سبطین سبزواری کو پاکستان میں اپنا وکیل مقرر کر دیا

علامہ سبطین سبزواری جامعتہ النجف مندرانوالہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل بھی ہیں، جن کی نامزدگی کو مختلف مذہبی اور تنظیمی حلقوں نے سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ مولانا اشتیاق حسین کاظمی اور دیگر جامعات علمیہ کے پرنسپلز نے علامہ سبطین سبزواری کو تقرری پر مبارکبا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو پاکستان میں اپنا وکیل مطلق تعینات کر دیا ہے۔ تعیناتی کا باقاعدہ طور پر تقررنامہ موصول ہو گیا ہے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں وہ ان کی طرف سے مختص کردہ امور کو سرانجام دیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری جامعتہ النجف مندرانوالہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے پرنسپل بھی ہیں، جن کی نامزدگی کو مختلف مذہبی اور تنظیمی حلقوں نے سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ مولانا اشتیاق حسین کاظمی اور دیگر جامعات علمیہ کے پرنسپلز نے علامہ سبطین سبزواری کو تقرری پر مبارکبا دی ہے۔

.......

/169